الیکشن کمیشن کے عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کا اقدام چیلنج

 الیکشن کمیشن کے عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کے اقدام کو چیلنج کردیا گیا۔جوڈیشل ایکٹوزیم پینل نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کر دی جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو غیر آئینی قرار دے، آئین کے تحت اسمبلی کی مدت 5 برس ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ پر وزارت قانون وانصاف اور الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط میں کہا تھا کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن ملک بھر میں بیک وقت 9 نومبر کوانتخابات کرانے کی تجویز دے دی ہے۔

Related Articles

Back to top button